لاہور (اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف حکم امتناعی دینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف یوسف عباس اور دیگر سات افراد نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی نیب نے تمام جائیدادوں کو منجمد کردیا ہے۔نیب نے ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہو چکی ہیں۔عدالت نیب کے وراثتی جائیدادوں کو منجمند کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اورنیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔