کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچے ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی ، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر نے وزیراعظم کا استقبال کیا بعد ازاں وزیراعظم ‘ وزیراعلیٰ و دیگر حکام کے ہمراہ بی بی نانی اور پنجرہ پل کے معائنہ کے لئے بذریعہ ہیلی کاپٹر بولان روانہ ہوگئے۔