کوئٹہ (آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ حوران بلوچ کو تنظیم کے ساتھ مسلسل 10 سال کام کرنے کی بنیاد پر تنظیمی سطح پر کوئٹہ ڈویژن کے لیے اعزازی کوآرڈینیٹر مقررکیاگیاہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ حوران بلوچ لاپتہ افراد کے کوائف جمع کرنے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکرتی رہیں گی۔