زیارت(پ ر) پشتونخوا میپ زیارت کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال کی زیر صدارت ہوا جس میں زیارت اور سنجاوی کے ضلع ایگزیکٹو زاور کمیٹی ارکان نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندکے لائحہ عمل کیلئے فیصلے کیے گئے جس کے مطابق تاکید کی گئی ہے کہ تمام ابتدائی یونٹوں کےانتخابات20 ستمبر تک مکمل کئے جائیں اتفاق رائے سے قائم مقام ضلعی سیکرٹری کیلئے سردار میروائس خان اور قائم مقام سینئر معاون سیکرٹری کیلئے عبدالوہاب دمڑ کا انتخاب کیا گیا۔