پشاور (جنگ نیوز) مشروب کمپنی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ایمر جنسی ریلیف فوڈ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پچاس لاکھ فوڈ پیکٹس متاثرہ افراد تک پہنچائے جائیں گے۔ یہ ریلیف پروگرام پیپسی کو فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے ضرورت مند افراد تک مناسب خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ فوڈ پروگرام کے حوالے سے فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ سی ڈی گلین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے خوراک اور مناسب چھت کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان و افغانستان کاروباری یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرقان احمد سید کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین فاؤنڈیشن کے ہمراہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خوراک پہنچانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔