سکھر (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیلابی صورتحال کا جائزہ اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کرنے سکھر پہنچے.
انصاف ہاوس میں اجلاس سے نکل کر عمران خان جب گاڑی کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں کھڑے ایک شہری نے عمران خان سے سوال کردیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا تو خان صاحب آپ تب کہاں تھے، جس پر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا اور شور میں سوال ان سنا کرکے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔