• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر میں نہ عام شہری محفوظ ہے اورنہ ہی تاجر ، خالد فاروق

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور چیمبر کے صدر خالد فاروق نے کہا کہ پشاور شہر میں شہری اورنہ ہی تاجر محفوظ ہیں ،آے روز دن دیہاڑے موبائل، سنیچنگ اور تاجروں سے رقوم لوٹی جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ان خیا لات کا اظہار انھوں نے پشاور چیمبر کے ایک اجلاس میں کیا جس میں پشاور چیمبرصدر خالد فاروق ملک، سینئر نایب صدر حاجی وحید خان، نائب صدر حاجی ایاز خان، ایگزیکٹو ممبران شہزاد احمد صدیقی، ملک ظہور اعوان، رحمت اللہ، خان گل اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی اجلاس سے انہوںنے کہا کہ پشاور چیمبر کو مختلف بازاروں کے صدور اور تاجروں روزانہ شکایات جمع کرتے ہیں کہ ہمارے سیلز مین بلز ریکوری کرنے والوں کو راستہ میں یا بنک میں رقم جمع کروانے والوں کو لوٹا جا تا ہے جس سے تاجربرادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں تاجروںنے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ جس سے عوام تحفظ مل سکے اور رہزنوں اور چوروں کو قرار واقعی سزا دلواسکیں تاکہ شہر اور تاجر برادری سکھ کا سانس لے سکے اور اپنے کاروبار محفوظ طریقے سے کریں ۔
پشاور سے مزید