کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں بدھ کو پاکستان کا پہلا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرسوا بارہ بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم آٹھ برس بعد انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔منگل کو پہلے میچ میں نیپال نے بھوٹان کو 4-0سے شکست دے دی ۔