• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور نواز شریف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات قابل مذمت ہیں، حافظ حسین

مانسہرہ (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے بعد اب میاں نواز شریف کے دو سالہ پرانے بیانیہ پر آگئی ہے، ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام کی یہ صورتحال آنے والے نومبر کے معاملات کا ہی پیش خیمہ ہیں، عمران خان اورنو از شریف دونوں کےغیرذمہ دارانہ بیانا ت قا بل مذمت ہیں ۔ منگل کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے بات چیت کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں اور مانسہرہ پریس کلب کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال قبل کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں میاں محمد نواز شریف نے آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے خلاف ان کے ادارے کو بغاوت پر اکسایا تھا، بحثیت جے یو آئی ترجمان کے میں نے اس بیانیہ کو میاں نواز شریف کا ذاتی موقف قرار دیا تھا ۔اس کے بعد گجرانوالہ میں بھی لندن سے یہی انداز اپنایا گیا لیکن مکافات عمل دیکھئے آج عمران خان کے بیانیہ کی نوازشریف سمیت حکومت کے تمام اتحادی مذمت کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید