پشاور(جنگ نیوز)این اے 31 پشاور میں ضمنی الیکشن سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے سرکاری مشینری کےاستعمال کا نوٹس لیا۔الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو7 ستمبر کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابی مہم میں کسی امیدوار کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔