• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 625، اسلام آباد میں 204ہو گئی

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید32کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد625ہوگئی ہے۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے 13،راولپنڈی کینٹ سے ایک، چکلالہ کینٹ سے چار،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی چھ ،ٹیکسلا کینٹ پانچ،ٹیکسلا،مری اورکہوٹہ سے ایک ایک ہیں ۔اس وقت ہسپتالوں میں139مریض ہیں جن میں سے74ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ایک مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔ محکمہ ہیلتھ کی انسداد ڈینگی کارروائیوں کے دوران 25 ایف آئی آرز، 9جگہیں سیل،34 چالان، 123نوٹس اور77ہزارنو سوروپے کے جرمانے کئے گئے۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے97 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 204 تک پہنچ گئی،سو مریض اربن اور ایک سو چار مریض رورل ایریا میں ہیں۔ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس منگل کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہوا، ڈی ایچ او اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایم سی آئی نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
اسلام آباد سے مزید