اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار تو سینیٹ کے رکن نہیں انھیں کیسے نااہل کریں؟سحاق ڈار نااہلی کیس کی سماعت نثار درانی پر مشتمل 4 رکنی بنچ نے کی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ آج درخواست گزار وکیل ہی نہیں آئے اپنے جونئیر کو بھیج دیا ۔ ہم اس پر فیصلہ کر دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔