لاہور(نمائندہ جنگ) مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، سماعت جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا،چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی، استدعا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔