لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم کے ملازمین کے حساس ڈیٹا کے حامل موبائل چوری ہونے لگے،ملازم کابھائی چورنکلا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لیڈی آفیسر شناور شعیب کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، سائبر کرائم سرکل کے ملازم کو بھائی سمیت شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس تفتیش کے مطابق موبائل فون ملازم دانش قمر کے بھائی تابش قمر کے استعمال میں نکلا ، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سائبر کرائم لاہوردفتر سے چار موبائل چوری ہوئے، چاروں خواتین آفیسرز کی دراز توڑ کر نکالے گئے ، موبائل فونز میں چار کیسز کی انکوائری کا قابل اعتراض ڈیٹا تھا ۔ملزم ایف آئی اے ملازم ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ سرفراز ورک کا آفس بوائے ہے۔