چشتیاں( مانیٹرنگ نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جنگل سے تربیت پانیوالے گھٹیاشیطان کا انجام بہت برا ہوگا،عمران کو بخشوں گی نہیں ، سیاسی میدان میں گھر تک چھوڑ کر آئوںگی.
نواز شریف جلد اپنی دھرتی پر واپس آئیگا۔گزشتہ روز چشتیاں میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ چشتیاں والوں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی بدقسمتی یہ ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ ایک ایسے شخص سے ہے جو شیطان بھی ہے اور گھٹیا بھی ، مجھے نہیں پتا کس جنگل میں اس جنگلی کی تر بیت ہوئی ہے جس کو نہیں پتا کہ اپنی ماں،بہن بیٹی کو کتنی عزت سے پکارنا ہے کیسے بات کرنی ہے.
چشتیاں والوں ایک بات یاد رکھنا یہ جو بھی کرلے جتنے بھی جھوٹ بول لے جتنی بھی شیطانیاں کرلے اس کا انجام بہت برا ہوگا ،سنا ہے کل چشتیاں میں آیا تھاکیا چشتیاں والوں کو ایک لفظ بھی اپنی کارکردگی کے بارے میں بتایا ؟ کیسے بتائے میں اگر نواز شریف کے منصوبے گنوانا شروع کروں تو رات کے 12بج جائیںاور نواز شریف کے منصوبے ختم نہ ہوں، چار سال میں اس نے کوئی منصوبہ تو کیا کوئی اینٹ نہیں لگائی تو یہ کیا بتا تا .
حکومت میں آنے سے پہلے بھی تقریر نواز شریف پر ختم ہوتی تھی اور آج بھی نواز شریف پر ختم ہوتی ہے آج کل اپنے جلسوں میں روز فلمیں دکھا دکھا کر ہلکان ہوتا رہتا ہے پرانی ویڈیوز چلاتا ہے تو یاد رکھو مریم نواز کے پاس ایسے ایسے جواب ہیں عمران کو دینے کے لئے اگر مریم نواز ، نواز شریف کے گھرانے کی بیٹی نہ ہوتی جس نے اخلاقی اقدار کے ساتھ اپنی بیٹی کی تربیت کی ہے تو یاد رکھو عمران خان تمہیں پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملتی ۔ سیاسی میدان میں تمہیں تمہارے گھر تک چھوڑ کر آؤں گی ،سیاسی میدان میں مریم نواز شریف تمہیں نہیں بخشے گی ۔