• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم معافی نہ مانگ کر تاریخی غلطی کرینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال خاتون جج کو دھمکی کیس، 22ستمبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، عمران خان کیس لڑیں گے یا غیرمشروط معافی مانگیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان خاتون جج کو دھمکی کیس میں معافی نہ مانگ کر تاریخی غلطی کریں گے.

بینظیر شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنے تمام ترجمانوں، مشیروں اور قانونی ماہرین جن سے وہ مشورہ لیتے ہیں ان سب کو فارغ کردینا چاہئے.

 عدالت عمران خان کو بار بار غیرمشروط معافی مانگنے کا موقع دے رہی ہے لیکن انہوں نے اسے انا کا مسئلہ بنالیا ہے، عدالت میں اب بات جہاں تک پہنچ گئی ہے ممکن ہے عمران خان اگلی سماعت پر معافی مانگ لیں۔

اہم خبریں سے مزید