دبئی (نمائندہ خصوصی) 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامے چانےکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ سندیپ لامے چانے نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں ، مقدمہ لڑنے کے لئے سی پی ایل چھوڑ کر نیپال جارہا ہوں۔ کیس میں ملوث ہر فرد کے خلاف درست تحقیقات کی جائیں،امید ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔ سندیپ جمیکا تلاواز کا حصہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نیپال کی عدالت نے جمعرات کو سندیپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ متاثرہ لڑکی نےگزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتاری کیلیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔