• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف نے چیف سلیکٹر منظور جونیئر کے انتقال کے بعدسابق اولمپئن کلیم اللہ کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔ ناصر علی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہیں، سابق اولمپئنز شکیل عباسی اور رحیم خان کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑی لئیق لاشاری نئے ارکان ہوں گے۔ وسیم فیروز ، خالد حمیداور ایاز محمود کو فارغ کردیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید