• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے تمام استعفے مشکوک ہوگئے، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کے استعفیٰ کی قبولیتِ کیخلاف درخواست منظور کرلی اور این اے 246 کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔ 

عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی رکن عبدالشکور شاد کو اسمبلی کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے سارے استعفے ہی مشکوک ہو گئے ہیں۔ عدالت نے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ 

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شکور شاد کی درخواست کی سماعت کی۔ 

اس موقع پر انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نے استعفیٰ نہیں دیا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کر کے بھیجے، اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 استعفے منظور کر لیے۔

اہم خبریں سے مزید