• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کیخلاف فوج مخالف بیانات پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ نے مریم نواز کیخلاف فوج مخالف بیانات پر اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی، ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔درخواست گزار حیدر مجید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے، درخواست گزار کو دلائل کا موقع بھی فراہم کیا گیا،درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان پر بیہودہ الزامات لگائے،مریم نواز کے بیانات دھمکی آمیز تھے۔
اہم خبریں سے مزید