کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ ذرائع انہار کے مطابق دادو کی تحصیل جوہی میں برانچ کو نامعلوم افراد نے کٹ لگا دیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی کٹ نہیں لگایا گیا،ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کٹ کو بھاری مشینری سے پرنہ کیا گیا تو پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور شہر ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ادھر منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم نہ ہوسکی۔ دریائے سندھ کے قریب لاڑکانہ بند کو کٹ لگا دیا گیا ۔