• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے سیلاب متاثرین کو احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا میپ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہونیوالی سروے پر متاثرین تشویش میں مبتلاہیں اور انہیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں بالخصوص تختانی بائی پاس ، سریاب ، نواں کلی ، چشمہ ، ہنہ اوڑک ، کچلاک ،اغبرگ میں ضلعی انتظامیہ کی سطح پرانفراسٹرکچر کی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع وزخمی ہونے ،مال مویشوں کی ہلاکتیں وپانی میں بہہ جانے، مکانات کی تباہی ، باغات کے پانی میں بہہ جانے ودیگر نقصانات پر سروے کیا جارہا ہے بعض علاقوں میں عوام بالخصوص متاثرین اس سروے سے مطمئن نہیں جب تک صاف شفاف اور حقیقی سروے کو یقینی نہیں بنایا جاتا اْس وقت تک متاثرین کے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ ممکن نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ سروے ٹیم چند ایک گھر کے افراد سے معلومات حاصل کرتے ہیں پھر اس کے درمیان کئی متاثرہ مکانات وافراد کو چھوڑ کر اپنی مرضی کے گھروں سے معلومات حاصل کررہے ہیں متاثرین کو بہانوں سے ٹالا اورکام غیرتسلی بخش ہورہاہے جوقابل افسوس اورمذمت ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے ‘ پی ڈی ایم اے ڈی سی کوئٹہ اورمتعلقہ ادارے حقیقی متاثرین کاسروے یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید