• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سانگھڑ ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کا خطرہ ٹل گیا ہے اور اس وقت سانگھڑ شہر مکمل طور پر محفوظ ہے کیونکہ نارا ویلی ڈرین 11 پلی کے مقام پر پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کا پریشر بھی کم ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی انتھک کوششوں سے سانگھڑ شہر کو نارا ویلی ڈرین کے پانی سے بچا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ پانی کی سطح میں کچھ وقت میں مزید کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑ کے شہری اطمینان رکھیں سانگھڑ شہر اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی گئی کہ شہری اور دیہی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنا لیآ جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید