ملتان(سٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے ملتان میں دوسرے سنسنی خیز مرحلےکا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز ناردرن نے سندھ اور بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو شکست دے دی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا سنسنی خیز آغاز ہوا ناردرن نے سندھ کو ایک رنز سے شکست دیدی 190 رنز کے تعاقب میں سندھ کے سعود شکیل نے 9 چوکوں، ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی سرفراز احمد23, دانش عزیز 19 رنز بناسکے باولنگ میں مبشر خان،عثمان خان شنواری،2,2 جبکہ سہیل تنویر اور زمان خان 1,1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد ہریرہ نے حاصل کیا ،قبل ازیں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کے خلاف 190رنز بنائے افتتاحی بلے باز محمد ہریرہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے 13چوکوں اور1چھکے کی مدد سے 86رنز کی اننگز کھیلی، ناصر نواز نے2چوکوں اور2 چھکوں مدد سے 47رنز بنانے کپتان عمرامین نے جارحانہ 21 رنز کی اننگز کھیلی سندھ کی جانب سے باؤلنگ میں انور علی، ابراراحمد، سائم ایوب اور زاہد محمود ایک،ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دوسرے میچ میں جیت سات وکٹوں سے بلوچستان کے نام رہی، دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 169رنز بنانے عبداللہ شفیق 19, محمد فیضان 26,طیب 21،شعیب ملک نے 4 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنانے جبکہ عامر یامین نے 5چوکوں اور1چھکے کی مدد سے برق رفتار 37رنز کی اننگز کھیلی، باولنگ میں عمید بٹ 4,جنید خان ،خرم شہزاد ،یاسر شاہ ،کاشف بھٹی نے 1,1 کھلاڑیوں کو آ ئوٹ کیاجواب میں بلوچستان کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر سکور پورکرلیا حسیب اللہ نے سات چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز تراشی، اسد شفیق 47رنز بناکر آئوٹ ہوئے ان کی اننگر میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ،عبدالبنگل زائی نے46رنز کی اننگر کھیلی جس میں دوچوکے اور تین چھکے شامل تھے محمدفیضان نے دواور عامریامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔