اسلام آباد (وقائع نگار) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم کی برسی پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد آعظم نے سیاسی جدوجہد کرکے آزاد ریاست کی بنیاد رکھی ،قائد اعظم کی فلاسفی پر عمل پیرا ہیں ،قائد اعظم کے پاکستان کو متحد اور مضبوط بنانے کی ضمانت 1973 کا آئین ہے ،اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری نے قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم کیاہے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میںقائدِاعظم کی پیروی کرنا ہوگی، جو ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے ، قائداعظم ملک میں سب کے لئے سماجی انصاف چاہتے تھے، آج قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے اتحاد، یقین محکم اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہیں۔