• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی کال کے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ’’کال‘‘ کے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں، الیکشن زبردستی، رونے، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں بلکہ 2023ء میں ہوگا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کے کان نہیں کھلے، عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن 2023ء میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ملک کی حالت دیکھیں مگر یہ سب عمران خان کو اس لیے نظر نہیں آتا کہ وہ اپنی زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید