دادو (آئی این پی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دادو و گردو نواح کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث 500کے وی گرڈ اسٹیشن کو خطرے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کا بچا وبجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے، گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے متاثر ہونے سے فوری بچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کیلئے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا نے کی ہدایت کردی۔