اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے27ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کیخلاف ہے،انہوں نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، توہین عدالت کے قانون کے تحت نوٹس نہیں بھجوا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریری جواب جمع۔ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، توہین عدالت کے قانون کے تحت نوٹس نہیں بھجوا سکتا، ممبر سندھ نثار درانی سے بینچ سے علیحدہ ہونے کی بھی استدعا کی گئی ہے
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔