دبئی (نمائندہ خصوصی) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد اور سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کے درمیان اختلافات سامنے آئےہیں احمد شہزاد منیجر کو اپنی والدہ کی بیماری کا بتاکر چھٹی پر گئے پھر پریکٹس کی غرض سے چار دن کے لئے لاہور گئے اور کوچ نے انہیں واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔ عبدالرزاق جو ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے ساتھ سلیکشن معاملات پر ناراض تھے اب خود احمد شہزاد کے ساتھ اختلافات کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہاحمد شہزاد پریکٹس کی غرض سے فیصل آباد سے لاہور آئے تھے لیکن عبدالرزاق نے انہیں بقیہ میچوں میں ٹیم میں رکھنے سے انکار کردیا۔ احمد شہزاد نے اس کی شکایت دبئی میں پی سی بی حکام سے کی ہے اور وہ اس معاملے کو میڈیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں سندھ کے کھلاڑیوں کی آپس میں جھڑپ ہوئی تھی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ احمد شہزاد اور عبدالرزاق کی لڑائی کی سوشل میڈیا پر بازگشت پی سی بی کے لئے بدنامی کا سبب بن رہی ہے۔