کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید کو کئی بار آزمایا مگر وہ اچھے نتائج دینے میں ناکام رہے، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور اپنے آئین کے تابع ہے۔ پی ایس بی کے پاس پی ایچ ایف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں، ، استعمال شدہ آسٹروٹرف کے لئے کوشش کرینگے کہ ان کی تنصیب ا سکولوں میں کردی جائے ۔آرمی چیف نے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے خصوصی تعاون کیا، جس پر ان کا شکرگذار ہوں، 2017 سے سندھ حکومت پی ایچ ایف کی مالی امداد کررہی ہے۔