• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کون ہوگا؟ عمران کی سیاست اسکے گرد گھومتی ہے، شاہد خاقان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟ اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان نے اگست 2019ء میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4ماہ قبل استعمال کیا تھا۔ شاہد خاقان نے کہا کہ کیا عمران خان کے کہنے کا مطلب ہے پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔
اہم خبریں سے مزید