اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تکبر اور خود پسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی ادارے، اسکے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں، عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے، نہ شرمندگی۔ بزدل، انا پرست، خود پسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے، وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہے جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے۔