پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود سے جوان لڑکی کو اغواء کر لیا گیا ۔تلاوت خان نے تھانہ پشتہ خر ہ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کے ہمراہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے گیا تھا گھر واپس آیا تو اس کی جوان بیٹی مسماۃ ( خ) گھر میں موجود نہیں تھی اسے انہوں نے رشتہ داروں کے گھر میں چیک کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ایک روز قبل اس کی بیوی نے اس کی بیٹی کو موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے پکڑا تھا اوراس کا موبائل اور سم توڑ دی تھی جس پر اس کی بیٹی ناخوش تھی پولیس کے مطابق مسماۃ (خ) کے متعدد نمبروں سے رابطے تھے تاہم انہوں نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے۔