• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب پر سیاست، عوام حساب لینگے، متاثرین کیلئے زبانی ہمدردی کافی نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت، قوم کو پتہ چل گیا کون ان کے ساتھ ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب پر سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لینگے، متاثرین کیلئے زبانی ہمدردی کافی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت، قوم کو پتہ چل گیا کون ان کے ساتھ ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ہمارے جذبات کی ترجمانی کی، موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والے ممالک پاکستان کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

 وفاقی کابینہ نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے 10 ادویات پر ریٹیل پرائس بڑھانے کی سمری مسترد کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی قطعی حمایت نہیں کرتا۔

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، حجاج سے لی گئی اضافی رقم واپس کرنے، SCOممالک سے زرعی تعاون بڑھانے کی منظوری.

 کابینہ نے سیلاب زدگان کی ریلیف کیلئے NDMAکو 3؍ ارب روپے مختص کرنے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فر اہمی کیلئے یوٹلٹی اسٹور ز کا رپو ر یشن کو 540ملین روپے کے فنڈز دینے، گیس ایکٹ 2016میں ترامیم، امیگریشن آرڈیننس1979 میں ترامیم اور پاسکو کے ملکی ا ور درآمدی گندم کو ٹہ ایلو کیشن کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے آ غاز میں تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ زیرِ بحث آئی جس کے بعد کابینہ نے حجاج کو اضافی رقم واپس کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

 اس معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں Reconciliation کے مسائل تھے اور کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے۔

اہم خبریں سے مزید