کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی میں بہتری کے لئےوزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے بنائی گئی جائزہ کمیٹی نے سابق ہاکی اولمپئنز اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات کے جائزے کے لیے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور وفاقی بین الصوبائی رابطہ احسان الله مزاری پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا ئی ہے۔ی ہ کمیٹی گزشتہ آٹھ برس کے معاملات دیکھنے کے ساتھ ہاکی کی بہتری کے لیے سفارشات بھی دے گی۔ کمیٹی کے ارکان اگلے چند روز میں اپنا پہلا اجلاس کریں گے جس میں مستقبل کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔