راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نےکہا ہےکہ ڈینگی کے تدارک تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ معمول سے زائد ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی میں اضافہ ہوا ۔ عوام کو چاہیے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ ڈینگی کے حوالے سےحکومت پنجاب زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔