• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنو عہ فنڈنگ کیس، اسد قیصر کو FIA کے سوالنامہ کا جواب جمع کرنے کی ہدایت

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے طلبی کے خلاف دائر رٹ کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب مانگ لیا ،عدالت نے اسد قیصر کو ایف آئی اے کے سوالنامہ کا جواب جمع کرنے کی ہدایت بھی جا ری کی ہے ،وکیل سرکار نے کہا کہ 11 دن ہو گئے ایف ائی اے کوسوالنامہ ابھی تک جواب جمع نہیں ملا ،اسدقیصر کی جانب سے عدالت میں خالد رحمان اور ارشدعلی نو شہروی پیش ہوئے جبکہ وفاق کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامرجاوید اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسران نے کی ۔
اہم خبریں سے مزید