کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان نے60سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ بدھ کو فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوسات وکٹ سے شکست دی۔ جمعرات کو ایک تقریب میں پاکستانی ٹیم کو ٹرافی دی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 173 رنز بنائے۔صغیر عباس اور غفار کاظمی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ غفار کاظمی اور محمد اسلم نے نصف سنچریاں بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مین آف دی میچ غفار کاظمی 71 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، محمد اسلم نے 70 رنز بنائے۔ دس دن میں ہونے والے سات میچوں پاکستانی ٹیم فاتح قرار پائی۔ پاکستان ویٹرنز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان کو اگلے سال40 سال سے زائد عمر کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔