• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی منافرت، PTI کا مریم اورنگزیب اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری ٹی وی کو مبینہ طور مذہبی منافرت کیلئے استعمال کرنے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نام نہاد حکومت ہر روز ایک نئے نچلے درجے پر پہنچتی ہے ، سرکاری ٹی وی کو مذہبی منافرت کیلئے استعمال کرنا انتہائی سنگین بات ہے ، کینڈی کرش اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، ان تمام کرداروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ ادھر سینئر پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے کہا کہ عوام سے مسترد شدہ ٹولہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے لگا ہے ،دینی نفرت پھیلانے کی اس ناکام کوشش کو قوم نہیں مانتی ، عمران خان جیسے عاشق رسول کی نظیر اس وقت لیڈران میں نہیں ملتی ، عمران خان تو ننگے پاوں مدینہ پاک میں اترتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید