• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی نیلم جہلم پراجیکٹ کی مرمت کیلئے بلا تعطل کام کر رہی ہے، ترجمان واپڈا

کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بندش اور مرمت کے حوالے سے جنگ میں شائع خبر کی تردید کی ہے اور اسے من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مرمت کے لئے تمام سائٹس پر مسلسل اور بلا تعطل کام کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دو چینی کمپنیوں سی جی جی سی اور سی ایم ای سی پر مشتمل جوائنٹ ونچر نے 2018ء میں مکمل کیا تھا۔ 6جولائی کو ٹیل ریس کی بندش کے واقعہ سے قبل یہ منصوبہ تسلی بخش طور پر کام کر رہا تھا اور تکمیل کے بعد منصوبے سے نیشنل گرڈ کو 18؍ ارب 28؍ کروڑ یونٹ پن بجلی مہیا کی جا چکی تھی۔ 6 جولائی کو ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجہ سے پاور اسٹرکچر اور دیگر آلات کی حفاظت کے لئے پاور اسٹیشن کو بند کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے فوری بعد منصوبے کے سول ورکس سر انجام دینے والی چینی کمپنی سی جی جی سی سے مرمت کے لئے رابطہ کیا گیا،جس کے بعد چینی کمپنی فوری طور پر سائٹ پر پہنچی۔
اہم خبریں سے مزید