پشاور ( نمائندہ جنگ) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پشاور ریجن نے داعش کے3دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیم نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ضلع خیبر کے افغان بارڈر کیساتھ کارروائی کی ۔دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی جوانو ں کو دیکھتے ہی اندھا دھندفائرنگ شروع دی۔جس پر ٹیم نے جو ا بی فا ئر نگ کی اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا،فائرنگ بند ہو نے کے بعد علاقے میں دوران سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن کیا گیا تو 03دہشتگرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت ذاکر اللہ عرف حذیفہ اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر کے نا م سے ہوئی جبکہ ایک نا معلوم دہشتگرد کی شنا خت تاحال نہ ہو سکی ۔