• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قوانین میں ترمیم، شہباز ، حمزہ، گیلانی، پرویز اشرف کے خلاف کرپشن ریفرنسز واپس، رمضان شوگر مل، رینٹل پاور، یونیورسل سپورٹ فنڈ سمیت 50 ریفرنس شامل

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) نیب قوانین میں ترمیم کے تحت نیب ریفرنسز کے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالتوں نے رمضان شوگر ملز، رینٹل پاور، یونیورسل سپورٹ فنڈ سمیت 50ریفرنس واپس کردیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف یو ایس( یونیورسل سپورٹ فنڈ ) ایف فنڈ میں کرپشن کا ریفرنس بھی واپس لے لیا گیا۔اس کے علاوہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کے خلاف کرپشن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف لوک ورثہ میں مبینہ خورد برد کا ریفرنس بھی واپس ہو گیا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم کے بعد مضاربہ اسکینڈل اور کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس لے لیے گئے ہیں۔نیب قوانین میں ترمیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف،سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کئے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا، دو ہزار چار سو ارب روپے لوٹنے والوں کو معاف کیا گیا،اسلام آباد میں اتنے اتوار بازار نہیں لگتے جتنے عمران خان کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔

اہم خبریں سے مزید