کراچی(اسٹاف رپورٹر) چار سال گذرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں ایسوسی ایشن کا سیٹ اپ لانے میں ناکام رہا ہے اسکروٹنی کا عمل بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈ کی مدت میں دوسری بار 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے 5 مارچ کو عبوری کمیٹیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تھی۔ واضح رہے کہ کمیٹیوں کی مدت 5 ستمبر کو ختم ہو گئی تھی۔