کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے الحاق کا خط جاری کردیا ۔ لیٹر کے مطابق پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر صدر، سید حیدر حسین سیکریٹری جنرل، شاہد پرویز بھنڈارہ بطور خزانچی پی او اے سے الحاق شدہ یونٹ کا حصہ ہونگے۔