کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنگ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کےواجبات مرحلے وار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیڈریشن کو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ آئندہ ہفتے کھلاڑیوں کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔