• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی سرقہ باالجبر ،راہ زنی ،قفل شکنی اورچوری کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ سیکٹر ڈی 1/12میں خادمحسین کےداماد سرجن لیفٹیننٹ ذیشان حسین کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور فریج ، ڈسپنسر ، آٹو میٹک واشنگ مشین، تمام واش رومز کی ٹونٹیاں وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون مرکزمیں دوموٹرسائیکل سوارامجد علی سے گن پوائنٹ پر اس کا پرسجس میں 20ہزا ر روپے،شناختی کارڑ کی دورنگین فوٹوکاپیاں ،ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی ، آفس کے وزٹنگ کارڑذ اور موبائل فون ،تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹرالیون ٹو میں دونامعلوم ملزمان سید حسیب سجاد کی اہلیہ حرا اسلم سے گن پوائنٹ پر موبائل فون ،تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن میں دونامعلوم ملزمان محمدسانول کاموبائل ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ ایکسپریس ہائی وے پر دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اویس کاموٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے۔

اسلام آباد سے مزید