• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے ، احمد نواز بلوچ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے پود کلی چوک قمبرانی روڑ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید فرد کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے سریاب حلقہ انتخاب میں رہنے والے تمام قبائل اور افراد بھائی چارے کی فضاء میں رہتے ہیں اور یہاں اس قسم کے حالات پیدا کرکے خوف و ہراس پیدا کیا جاررہا ہے میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں جبکہ واقعہ میں شہید ہونے والے فرد اور زخمیوں کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔