اسلام آباد (پی پی آ ئی )گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کور ٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف ہو گئے ہیں ،رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا معافی نامہ داخل کر ادیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مطابق رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںنیا معافی نامہ داخل کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پہلے بیان حلفی کے حوالے سے غیر مشروط معافی مانگی ہے ،رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نئے معافی نامے میں رانا شمیم نے اپنے پرانے بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں ، انہوں نے نیا غیر مشروط معافی نامہ داخل کرا دیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ، بیان حلفی میں غلطی سے اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا۔