اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جا سکے، وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس ہوگیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ100گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔