• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، کور کمانڈر پشاور

سوات(نمائندہ جنگ)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا اور مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اوردیر سمیت دیگر علاقوں کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔ کورکمانڈرپشاور نے کہاکہ سوات میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، سوات میں دہشت گردوں کے خلاف تیز اور بے مثال کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے۔
اہم خبریں سے مزید